وفاقی وزرا سمیت 318 اراکین اسمبلی و سینیٹرز کی رکنیت معطل

معطل پارلیمنٹرینز میں فواد چوہدری، نورالحق قادری، عامر لیاقت حسین،عالمگیرخان اور راجا پرویزاشرف بھی شامل ہیں

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریز کو آگاہ بھی کردیا: فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔ معطل شدہ پارلیمنٹرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس متعلق الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریزکو آگاہ بھی کردیا۔


الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 70 اورسینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی 40، کے پی کے اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران کی رکنیت معطل کی۔

جن ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وفاقی وزیرنورالحق قادری، صداقت عباسی، عامر کیانی، ثناءاللہ مستی خیل، فرخ حبیب ،راجا ریاض، طارق بشیر چیمہ ،عامر لیاقت حسین،عالمگیرخان، عبدالقادر پٹیل، برجیس طاہر اور راجا پرویزاشرف شامل ہیں۔
Load Next Story