لطیف آباد میں ڈاکوئوں نے سنار کے گھرکا صفایا کر دیا

اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ملزمان16 لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی و دیگر سامان لے اڑے.

اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ملزمان16 لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی و دیگر سامان لے اڑے فوٹو:اے ایف پی

ISLAMABAD:
لطیف آباد میں سنار آصف ظہور کے گھر میں 5 مسلح افرادداخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، 16 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 3 موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔


قاسم آباد تھانے کی حدود وادھو واہ پرمسلح افراد نے سعید میمن سے ایک لاکھ روپے، طلائی چین اور 2 موبائل فون لوٹ لیے۔ قاسم آباد نور مسجد کے قریب مسلح افراد نے رضوان سہاگ سے20 ہزار روپے ، ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون چھین لیا۔

جبکہ لطیف آباد نمبر 9 میں آصف کاظمی کے گھر کے تالے توڑ کر ہیرے کی انگوٹھی، 5 سو یورو، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، 50 ہزار روپے نقد، لائسنس یافتہ نائن نائن ایم ایم پسٹل اور 3 موبائل فون چوری کرلیے گئے۔
Load Next Story