جنرل کیانی اگلے ہفتے روس جائینگے‘ پیوٹن سے بھی ملاقات ہوگی

تعلقات میں اہم پیشرفت ہوگی‘ فوجی عہدیدار، امریکی تحفظات بڑھیں گے‘ ماہرین


News Agencies September 04, 2012
تعلقات میں اہم پیشرفت ہوگی‘ فوجی عہدیدار، امریکی تحفظات بڑھیں گے‘ ماہرین فوٹو فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی رواں ماہ کے دوسرے ہفتے روس کاسرکاری دورہ کریں گے۔

ان کے دورہ روس کوایک اہم پیشرفت قراردیاجا رہاہے۔ سرکاری ذرائع نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ روسی ہم منصب کے علاوہ صدر ولادیمر پیوٹن سے بھی ملاقات کریںگے۔ دورہ اگست کے اوائل میں طے تھاجو امریکی حکام سے ملاقاتوںکے باعث موخر کیا گیا۔ اکتوبر کے اوائل میں روس کے صدر کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے۔

روس کے وزرا کا30رکنی وفد دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں 9ستمبر کو اسلام آباد پہنچ رہاہے، وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کاکہنا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کا نیاباب کھل رہا ہے۔ ایک فوجی عہدیدار کا کہناہے کہ دونوںملکوںکے مابین فوجی تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت متوقع ہے۔

عسکری تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ یہ اہم اسٹرٹیجک تبدیلی کا پیشہ خیمہ ہوگا جبکہ واشنگٹن کے تحفظات میں اضافہ ہوگا۔