سائنس دان فضا میں اُڑنے والے ’کبوتر روبوٹ‘ بنانے میں کامیاب
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے زخمی پرندوں کے ٹوٹے ہوئے بازوؤں کی جگہ ’نئے بازو‘ لگا کر اڑنے کے قابل بھی بنایا جا سکے گا
کبوتر روبوٹ کے بازوؤں میں اصلی پرندوں کا استعمال کیا گیا ہے، فوٹو : فائل
اگر فضا میں اپنے بازوؤں کو پھیلائے، کبھی اونچائی کی جانب تو کبھی دائیں جانب اور کبھی تیزی سے نیچے آنے کےلیے اپنے پروں کو لہراتے ہوئے کوئی کبوتر نظر آجائے تو اسے پکڑنے کے بجائے اس کے اصلی ہونے کی تسلی کرلیجیے گا، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا پالا 'کبوتر روبوٹ' سے پڑ گیا ہو۔
سائنس ہر روز کسی نئے کرشمے کے ساتھ اس دنیا کو حیران کرنے کےلیے جُتی رہتی ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی ایسی ایجاد سامنے آجاتی ہے جس سے عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسانی روبوٹ، سپاہی روبوٹ، ملازم روبوٹ یہاں تک کہ اینکر روبوٹ کے بعد اب طبع آزمائی پرندوں کی تخلیق پر کی جا رہی ہے۔
یوں تو سائنس دان ایسے پرندے بنا چکے ہیں جو ڈرون کی طرح اڑ سکتے ہیں اور پرواز کے دوران اپنی سمت اور رفتار بھی تبدیل کرسکتے ہیں لیکن ایسا منظر کبھی پہلے نہ دیکھا گیا ہوگا کہ 'الیکٹرونک پرندہ' اصل پرندوں سے بھی زیادہ مہارت سے فضا میں ہوائی غوطے لگا رہا ہو۔
https://youtu.be/h5l8uNXBjAo
تحقیقی جریدے سائنس روبوٹکس کی ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سائنس دانوں نے کبوتر کے اصلی پروں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی سے ایسا جوڑا ہے کہ یہ بالکل اصلی کبوتر کے بازو لگتے ہیں اور جسے فضا میں اُڑنے کے دوران ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے حرکت دی جا سکتی ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا قدم ہے، اس کے بعد ان الیکٹرونک پرندوں میں ایسا سسٹم لگایا جا سکتا ہے جس کے ذریعے وہ خود کار طور پر اُڑ سکیں گے۔ ایسے پرندے جن کے بازو ٹوٹ چکے ہوں، انہیں یہ بازو لگا کر اڑنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ پرندے ہوا میں اُڑتے رہنے کےلیے حیران کر دینے والی کون سی طاقت استعمال کرتے ہیں۔