لاہور میں 9اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی
خواتین ، بچے، صحافی اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے یوم عاشور تک صوبے بھر میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے، فوٹو: فائل
پنجاب حکومت نے شہر میں 9اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں 9 محرم الحرام کی دوپہر 12 بجے سے 10 محرم الحرام کو رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی بل سواری پر پابندی ہوگی تاہم خواتین ، بچے، صحافی اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حکومت نے اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی پر ہر حال میں عمل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس اور وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے میں پہنچائیں اور اپنی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمات درج کرائیں، اس کے علاوہ پولیس تھانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود سے حراست میں لئے گئے افراد کی مکمل تفصیلات اعلیٰ حکام کو فراہم کریں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جس کے تحت ماتمی جلوسوں اور اہم مجالس عزا کے اطراف موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہے۔