مہوش حیات کی ایک ٹویٹ پر حکومت ایکشن میں

مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ کے واش رومز میں گندگی اور حشرات ہونے کی شکایت کی تھی

وزارت اوورسیز نے مہوش حیات کی شکایت کا نوٹس لے لیا، فوٹو : فائل

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کے کراچی ائیر پورٹ کے واش روم کی حالت زار پر توجہ دلانے پر حکومت نے بھی نوٹس لے لیا۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور لال بیگ کی موجودگی کے انتہائی برے تجربے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اُٹھایا تھا کہ بات صرف غیر صحت افزا ماحول ہی کی نہیں بلکہ پاکستان آنے والوں کا پہلا تجربہ متاثر کن بنانے کی بھی ہے۔




یہ خبر پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں لال بیگ دیکھ کر مہوش حیات کا پارہ چڑھ گیا

اداکارہ مہوش حیات کی ٹویٹ کے جواب میں جہاں مداحوں نے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے وہیں وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کردیئے جائیں گے۔ صارفین نے بھی حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔



واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور لال بیگوں کی بہتات دیکھ کر برہم ہوگئی تھیں۔
Load Next Story