- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
نجی شعبے کیلیے 10 کھرب ڈالرکی سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی
کراچی: دی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گول انویسٹمنٹ میپ اپرچیونٹی 2030میں تمام ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں نجی شعبے کے لیے تقریباً 10کھرب ڈالرزکی سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے ان مارکیٹوں کو اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولزکے حصول میں مدد مل سکے گی جس میں پاکستان کا حصہ 96.2 ارب ڈالرز ہے۔
مذکورہ دستاویزمیں نجی شعبے کیلیے ایسے مواقع کی نشاندہی بھی کی گئی جن کے ذریعے وہ سال 2030کے درمیان انفرااسٹرکچر سے تعلق رکھنے والے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔ ان اہداف میں صاف پانی وصفائی، باکفایت اور صاف توانائی اورتمام ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں صنعت، جدت اورانفرااسٹرکچر کی فراہمی شامل ہیں۔
پاکستان میں سب سے بڑے جن مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں بجلی کی عوام تک رسائی کی سہولت اور اسے قائم رکھناشامل ہے۔ اس سیکٹرمیں نجی شعبے کیلیے 44.7ڈالرکی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچرمیں نجی شعبے کے لیے تقریباً34 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے جسے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر میں سال2030تک نمایاں بہتری لائی جاسکتی ہے اور اس میں نجی شعبے کے لیے 13.5 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا موقع موجودہے۔
صاف پانی کی سہولت سے محروم پاکستان کی آبادی کے24 فیصد افراد کے2030 تک نجی شعبے کے لیے مذکورہ فنڈ میں 24 ارب ڈالرفراہم کیے گئے ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے سی ای اوشہزاد دادا نے کہاکہ ایک پارلیمانی قرار داد کے ذریعے اور اپنے قومی ترقیاتی ایجنڈے کے حصے کے طور پر SDGs کو اختیار کرکے پاکستان نے اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولزکے لیے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔ مقررہ اہداف کے حصول میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کرے گا اور اس کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔