وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کے برطرف وزرا سے ملاقات میں شدید اظہارناراضی

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم

برطرف وزرا نے وزیراعظم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، ذرائع۔ فوٹو:پی آئی ڈی

وزیرِاعظم عمران خان سے ممبران صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عاطف خان اور شہرام خان تراکئی نے ملاقات کی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے خیبرپختون خواہ کے برطرف وزرا عاطف خان اور شہرام خان تراکئی نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران صوبائی اسمبلی نے خیبرپختوخوا کے سیاسی معاملات اور وزیر اعلی محمود خان سے اختلافات پر بات چیت کی اور وزیراعظم کو اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔
Load Next Story