ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ متنازع تصویر پر تنقید کرنے والوں کو جواب
وقت آگیا ہے کہ میں آپ سے کہوں کہ منہ بند رکھو، ثروت گیلانی
وقت آگیا ہے کہ میں آپ سے کہوں کہ منہ بند رکھو، ثروت گیلانی۔ فوٹو: فائل
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے شوہر فہد مرزا کے ساتھ بنائی گئی متنازع تصویر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔
اداکارہ ثروت گیلانی کی شوہر کے ہمراہ حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ثروت گیلانی نے معاملے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسی ہی ہوں، اس دنیا میں موجود نفرت کرنے والوں کو میں کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ لوگ مجھ سے شدید نفرت کرتے ہیں تو مجھے فالو کرنا چھوڑ دیں، آپ لوگ مجھے ستا نہیں سکتے کیوں کہ میں آپ کی توقعات سے بھی زیادہ مضبوط اعصاب کی مالک ہوں۔
ثروت گیلانی نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ اپنی سوچ کو وسیع کریں اور زندگی جیئیں اور دوسروں کی کامیابی سے جلنا چھوڑ دیں، اُن کی زندگی میں جو محبت اور مسرت ہے وہ اس لئے ہے کہ آپ کے بر خلاف اسے حاصل کرنے میں انہوں نے بہت محنت کی ہے اور اس ضمن میں آپ لوگوں کا نظریہ غیر ضروری ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B71P605jXG8/"]
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے خواب میں بھی میرے حوصلے پست نہیں کر سکتے، در حقیقت ہم فنکاروں کی خاموشی کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ جیسے تنقید کرنے والے کچھ بھی کہیں، وقت آگیا ہے کہ میں آپ سے کہوں کہ منہ بند رکھو۔