آٹا بحران پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کیخلاف انکوائری کی جائے مریم اورنگزیب
ملی بھگت کے نتیجے میں افغانستان اور وسط ایشیاءکو غیرقانونی طورپر گندم بھجوائی گئی،مریم اورنگزیب
ملی بھگت کے نتیجے میں افغانستان اور وسط ایشیاءکو غیرقانونی طورپر گندم بھجوائی گئی،مریم اورنگزیب فوٹوفائل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گندم کی پیداوار 20 فیصد بڑھاچڑھا کر دکھائی گئی تاکہ برآمد کرکے چند لوگ جیبیں بھر لیں۔
ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے گندم اور آٹے کے بحران پرحقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی پیداوار 20 فیصد بڑھا کر دکھائی گئی تاکہ ایکسپورٹ سے چند لوگ جیبیں بھرلیں، مفادپرستوں نے 150 ڈالر فی ٹن سبسڈی بھی وفاقی حکومت سے ہتھیاکرظلم کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا پنجاب میں بدنام زمانہ کرپٹ فلورملز، محکمہ خوراک اور 'اے ٹی ایمز' کی ملی بھگت سے ڈاکا ڈالاگیا، ملی بھگت سے افغانستان اور وسط ایشیاء کو غیرقانونی طورپر گندم بھجوائی گئی، ڈاکے کی واردات کے لئے محکمہ خوراک میں خاص سیکریٹری کی تعیناتی کرائی گئی۔
ترجمان مسلم لیگ(ن) نے کہا انسانی ضرورت کاجائزہ لئے بغیرفیڈملوں کو جانوروں کی خوراک کے لئے گندم خریدنے کی اجازت دے دی گئی، 'اے ٹی ایمز' نے بڑی مقدار میں گندم ذخیرہ کی ہوئی تھی اور گندم کی برآمد اور سبسڈی سے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی، جب کہ پہلی مرتبہ سیزن میں اور گنے کی پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ کیاگیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب اگر جرات ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی انکوائری کریں، آپ کے یو ٹرن، نااہلی اور نالائقی آپ کی پہچان بن چکی ہے، حکومت چلانا اور عوام کی خدمت آپ کے بس کی بات نہیں۔