اماراتی ساحل پر بحری ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی سے 2 بھارتی ملاح ہلاک متعدد لاپتہ
پانامہ کے بحری ٹینکر میں 55 افراد موجود تھے جن میں 12 عملے کے ارکان بھی شامل ہیں
پانامہ کے بحری ٹینکر میں 55 افراد سوار تھے، فوٹو : فائل
متحدہ عرب امارات کے ساحل کے نزدیک پانامہ کے بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی ملاح ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 21 میل دوری پر بحری ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹینکر میں 55 افراد تھے جن میں سے 12 عملے کے ارکان ہیں۔ بحری ٹینکر پر پانامہ کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا ہے تاہم دو بھارتی ملاحوں کی جھلسی ہوئی لاشیں بھی ملی ہیں جب کہ 2 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ بحری ٹینکر سے متعلق معلومات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔