نیب کو شہبازشریف فیملی کو بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم کی تفصیلات مل گئیں
شہباز شریف کی فیملی کو بیرون ملک سے ایک ارب 74 کروڑ 27 لاکھ 82 ہزارروپے منتقل ہوئے، نیب ذرائع
نصرت شہباز کو 2007 سے 2010 کے دوران 14 کروڑ 77 لاکھ 70 ہزار منتقل ہوئے۔
سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہورنے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی بیگم نصرت شہباز، بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بیرون ملک سے منتقل ہونے والی غیر ملکی رقوم سے متعلق تفصیلات مل گئی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے 1 ارب 74 کروڑ 27 لاکھ 82 ہزارروپے منتقل ہوئے جس میں سے حمزہ شہباز کو 2005 سے 2008 کے دوران 18 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار منتقل ہوئے، سلمان شہباز کو 2005 سے 2014 کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ منتقل ہوئے ، نصرت شہباز کو 2007 سے 2010 کے دوران 14 کروڑ 77 لاکھ 70 ہزار منتقل ہوئے۔
نیب ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے اراکین کوسوفٹ میسجز کے زریعے 37 کروڑ منتقل ہوئے۔ نیب کو موصول ریکارڈ نے مطابق 2003 سے 2018 تک دوران غیر ملکی رقوم منتقل ہوتی رہیں۔