اسلام آباد میں آج تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرفیو میں نرمی کے بعد کیا جائے گا۔

سانحہ راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون ایریاز کو سیل کردیا گیا تھا۔فوٹو:فائل

KARACHI:
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے آج سے اسلام آباد میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے آج سے اسلام آباد میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ سانحہ راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون ایریاز کو سیل کردیا گیا تھا،اہم شاہراہوں اور دیگر سڑکوں کو بھی کنٹینر رکھ کر سیل کردیا گیا تھا جبکہ شہر میں موبائل فون سروس بھی معطل کی گئی تھی۔انتظامیہ نے صورتحال میں بہتری کے بعد آج سے اسلام آباد میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں آج بھی نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،راولپنڈی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرفیو میں نرمی کے بعد کیا جائے گا۔

 
Load Next Story