بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 4 شہری زخمی

بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز نے لیپہ ویلی میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 عام شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل اوسی پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے لیپہ ویلی کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4عام شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

 
Load Next Story