خواتین کا چہرہ بدلنے والے متنازع ریالٹی شو کی غیرمعمولی مقبولیت
جنوبی کوریا کے پروگرام ’ لیٹ می اِن‘ میں تبدیل شدہ خواتین کو دکھایا جاتا ہے جس پر بعض افراد نے تنقید کی ہے
کوریا کے ایک پروگرام میں سرجری سے پہلے اور بعد میں بدلنے والی خاتون (فوٹو: لیٹ می ان)
جنوبی کوریا میں پلاسٹک سرجری کا جنون ہے یہاں ایک پروگرام بہت مقبول ہورہا ہے جس میں انتہائی غریب لڑکیوں اور خواتین کا چہرہ کئی سرجریوں سے تبدیل کرکے انہیں اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ وہ پہچاننے میں نہیں آتیں تاہم ناقدین نے اس روش پر شدید تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں معمولی صورت، چہرے کے نقائص اور دیگر اقسام کی کمی کی حامل انتہائی غریب خواتین کو شامل کیا جاتا ہے۔ ان کی سرجری محض گوری رنگت یا ناک سیدھی کرنے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ جبڑے کے پیچیدہ آپریشن کرکے اسے خاص تشاکل یا سمٹری میں لایا جاتا ہے جو عام حسن کی علامت ہے۔ اس طرح آپریشن سے پہلے اور بعد میں خاتون کا چہرہ یکسر بدل جاتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=114&v=o9k6uFsgmnc&feature=emb_logo
اس پروگرام کا نام 'لیٹ می اِن' ہے جس میں شامل خواتین کا جبڑا، چہرہ، دانتوں کی سیدھ کو اس طرح بدلا جاتا ہے کہ وہ یک دم خوبصورت اور پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔ یہ پروگرام گزشتہ 10 برس سے چل رہا ہے جسے ناظرین نے سراہا ہے۔ دوسری جانب ناقدین نے کہا ہے کہ یہ پروگرام بقیہ خواتین میں احساسِ محرومی پیدا کرتے ہوئے انہیں بھی پلاسٹک سرجری کے مہنگے ترین آپریشن کی طرف لبھا رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ فی کس آبادی میں پلاسٹک سرجری میں جنوبی کوریا پہلے نمبر پر ہے اور پلاسٹک سرجنوں کا جمعہ بازار کھلا ہے یہاں تک کے کالج اور جامعات کی لڑکیوں میں ناک، ہونٹ اور آنکھیں بڑی کرانے والے آپریشن عام ہیں۔
'لیٹ می ان' آپریشن سے پہلے اور بعد میں آنے والی خواتین کو بسا اوقات پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس پروگرام میں کسی بھی نقص والی خاتون کو بار بار یہ احساس دلایا ہے کہ سرجری کے بغیر اس کی زندگی ادھوری ہے اور اس طرح قدرتی نقوش والی خواتین کو ان کی کمی کا احساس دلایا جاتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=185&v=x0kSUZKjNPc&feature=emb_logo
کوریا میں خواتین کے حقوق کی ایک تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ٹی وی شو کاسمیٹک سرجری کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ آپریشن سے قبل خواتین کو بہت عجیب و غریب ناموں سے پکارا جاتا ہے جو عام چہرے والے انسانوں کی توہین ہے۔