ایل او سی پر اشتعال انگیزی بھارتی ہائی کمیشن کے افسر کی دفترخارجہ طلبی

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت چار شہری شدید زخمی ہوئے، پاکستان کا احتجاج

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت چار شہری شدید زخمی ہوئے، پاکستان کا احتجاج (فوٹو : فائل)

بھارتی ہائی کمیشن کے افسر کو دفترخارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیا گیا۔


دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ افسر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی افسر کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ایل او سی کے ڈنہ سیکٹر پر شہری آباد کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت چار شہری شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں شمیم بی بی، فرہاذ اور منیزہ بی بی شامل ہیں۔
Load Next Story