آئی پی ایل کے چند میچز سری لنکا میں کرانے پر ایک بار پھر غور شروع
آئی پی ایل گورننگ کونسل نے آئندہ برس شیڈول ساتویں ایڈیشن کے متبادل وینیو پر غیررسمی تبادلہ خیال کرلیا
ذرائع کے مطابق پورے ایونٹ کی منتقلی کے بجائے کچھ میچز دوسرے وینیو پر منعقد کرانے کا قوی امکان ہے، فوٹو: فائل
آئی پی ایل گورننگ کونسل نے آئندہ برس شیڈول ساتویں ایڈیشن کے متبادل وینیو پر غیررسمی تبادلہ خیال کرلیا۔
اس بات چیت کا مقصد آئندہ برس بھارت میں عام انتخابات ہیں، جس کے سبب ریاستی مشینری کیلیے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیے خاطرخواہ سیکیورٹی انتظامات کرنا ممکن نہیں ہوگا، الیکشن کی تاریخوں سے متصادم ہونے والے میچز کیلیے سری لنکا کو بطورمتبادل آئیڈیل وینیو خیال کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق پورے ایونٹ کی منتقلی کے بجائے کچھ میچز دوسرے وینیو پر منعقد کرانے کا قوی امکان ہے، اس سلسلے میں بھارتی بورڈ کی اولین ترجیح اسپانسر کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا بھی ہوگی۔