دبئی ایئرشوجے ایف17 تھنڈرنے کرتب دکھا کر میلہ لوٹ لیا

حاضرین نے دل کھول کرداددی،خلیجی کمپنیوں کی خریداری میں خصوصی دلچسپی


Numainda Express November 19, 2013
دبئی ایئر شو میں پاکستانی لڑاکا طیارہ جے ایف 17- تھنڈر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈرلڑاکاجہازنے دبئی ایئرشو میں فضائی کرتب دکھائے۔

لوگوں کی ایک بڑی تعدادپاک فضائیہ میں شامل ہونے والے اس جہازکے ناقابلِ یقین کرتب دیکھنے کے لیے موجودتھی۔JF-17تھنڈرنے فضائی کرتب دکھاکرمیلہ لوٹ لیاحاضرین نے پاک فضائیہ کے ایرو بیٹکس دستے کی کارکردگی کوسراہااورانھیں دل کھول کرداددی۔ اپنے ہم عصرجنگی جہازوں میںJF-17تھنڈرکوایک نمایاںحیثیت حاصل ہے۔ پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس اورCATIC کی مشترکہ کاوشJF-17تھنڈرایک کم قیمت،بہت طاقتور،ہمہ جہت جنگی جہازہے جوکہ حال اورمستقبل کی فضائی طاقت کے چیلنجزکوپوراکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔



JF-17 تھنڈرایک بہترین اورہمہ جہت کم وزن جنگی جہاز ہے ۔جہازکے اندرڈیجیٹل فلائی بائی وایئرفلائٹ کنٹرول سسٹم لگاہواہے جواسے ہرقسم کے مشن میں فوقیت دلاتاہے۔ اس جہازکاکاک پٹ مکمل شیشے کا بناہوا ہے اوراسکے اندرایک شاندارکمپیوٹرائزڈ نظام موجودہے جواسے نہ صرف اپنی حفاظت میں مدددیتاہے بلکہ اس کے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتاہے۔ یہ طیارہ جدید ترین ایویانکس سسٹم سے مزین ہونے کیساتھ ساتھ ہرقسم کے جدیدہتھیاروں،بمبوں، فضاسے فضااورفضاسے زمین پراوراینٹی شپ میزائل سے لیس ہے۔ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ہوابازوںاورتکنیکی عملے سے بات چیت کی اورانکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انکے جذبے اوراعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔

مقبول خبریں