افغان فوج نے دہشت گرد سمجھ کر پولیس کمانڈر کو گولی مار کر ہلاک کردیا
پولیس کمانڈر سادہ لباس میں ذاتی گاڑی پر جارہے تھے اور اشارہ دینے کے باوجود چیک پوسٹ پر نہیں روکے تھے
کمانڈر احمد شاہ ذاتی گاڑی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے، فوٹو : افغان میڈیا
افغان فوج نے چیک پوسٹ پر نہ رکنے والے پولیس کمانڈر کو دہشت گرد سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پولیس کمانڈر ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان پولیس کے آپریشنل یونٹ کے کمانڈر احمد شاہ اپنی گاڑی میں ہرات سے کہیں جا رہے تھے کہ ایک چیک پوسٹ پر افغان فوج نے انہیں دہشت گرد سمجھ کر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
افغان فوج کی فائرنگ سے پولیس کمانڈر احمد شاہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کمانڈر احمد شاہ کی ٹیم مغربی حصے میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے لیے تشکیل دی گئی تھی جس نے کئی کامیاب کارروائیاں بھی کی تھیں۔
افغان فوج کے ترجمان نے پولیس کمانڈر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد شاہ کی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تھا لیکن وہ چیک پوسٹ پر نہیں رکے جس پر اہلکاروں کو فائرنگ کرنا پڑی۔
افغان وزارت دفاع اور داخلہ نے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور تاحال واقعے کی تحقیقات کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔