جہلم کے ایک گھر میں پہلے چوری پھر ڈکیتی
گھر سے پہلے 50 لاکھ روپے چوری ہوئے اور اس کے کچھ گھنٹوں بعد ڈکیتوں نے خواتین سے زیورات اتروا لیے، متاثرہ خاندان
گھر سے پہلے 50 لاکھ روپے چوری ہوئے اور اس کے کچھ گھنٹوں بعد ڈکیتوں نے خواتین سے زیورات اتروا لیے، متاثرہ خاندان (فوٹو : فائل)
دینہ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے گھر میں پہلے چوری ہوئی بعد ازاں انہیں ڈکیت لوٹ کر چلے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں مقیم پاکستانی نژاد برطانوی خاندان اپنے پرانے گھر میں سامان رکھنے کے بعد نئے گھر میں رات گزارنے چلا گیا اور جب صبح گھر واپس پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا ہوا تھا، گھر پہنچنے پر پتا چلا کہ چور رات کو 50 لاکھ روپے چوری کرکے باآسانی فرار ہوچکے تھے۔
گھر کے مرد واقعے کی اطلاع اور مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچے، چوری کا مقدمہ ابھی درج ہوا ہی تھا کہ 5 مسلح افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور خواتین سے زیورات بھی اتروا کر لے گئے جب کہ خواتین کے پرس میں موجود برطانوی پونڈز بھی لوٹ لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ افراد کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ٹیم نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔