کوہاٹ میں کشیدگی کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو بازار اور تعلیمی ادارے بند

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

گزشتہ روز کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو؛رائٹرز

KARACHI:
گزشتہ روز کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی کے باعث نافذ کیا گیا کرفیو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

کوہاٹ میں کرفیو کے باعث کاروبار زندگی مکمل طور پر منجمد ہے جب کہ بازار اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں انتظامیہ کی جانب سے شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ پر آج مختلف مکاتب فکر کے عمائدین پر مشتمل جرگہ کمشنر کوہاٹ کو رپورٹ پیش کرے گا، جرگے نے اتفاق کیا کہ نامعلوم افراد حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


کوہاٹ میں گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے تیراہ بازار میں دکانوں کو آگ لگا دی تھی جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بازار بند ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے کشیدگی پر قابو پانے کےلئے شہر میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام سے پہلے خیبر پختونخوا میں کوہاٹ سمیت 4 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا، دیگر حساس اضلاع میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہنگو شامل تھے۔
Load Next Story