کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس پہلی بار23800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
تھری جی نیلامی کیلیے پیشرفت پر آئی ٹی سی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی۔
191 کمپنیوں کی قیمتیں اور مارکیٹ سرمایہ 53 ارب روپے بڑھ گیا، 20.9 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: آن لائن / فائل
RAWALPINDI:
تھری جی لائسنس کی نیلامی سے متعلق پیشرفت اور غیرملکیوں کی ٹیلی کام، بعض کثیرقومی کمپنیوں میں وسیع سرمایہ کاری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو دوسرے دن بھی تیزی کی لہر برقرار رہی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 23819 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تیزی کے باعث 55.68 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید53 ارب10 کروڑ34 لاکھ18 ہزار 150 روپے کا اضافہ ہوگیا، منگل کو پی ٹی سی ایل والیم لیڈر رہا جس میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اینگرو کارپوریشن، ٹیلی کارڈ کے علاوہ سیمنٹ کمپنیوں میں بھی زیادہ خریداری ریکارڈ کی گئی اور انہی عوامل کے سبب مارکیٹ کا مورال بلند رہا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 25 لاکھ85 ہزار979 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا ۔
لیکن اس انخلا کے باوجود کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے19 لاکھ 67 ہزار654 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں کی جانب سے 1 لاکھ87 ہزار147 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے4 لاکھ31 ہزار178 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔
تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس208.19 پوائنٹس کے اضافے سے ریکارڈ 23819.43 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 142.90 پوائنٹس کے اضافے سے 18047.62 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 348.87 پوائنٹس کے اضافے سے 39864.30 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت25 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ90 لاکھ61 ہزار 460 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 343 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں191 کے بھاؤ میں اضافہ، 125 کے داموں میں کمی اور27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔