پیٹرولیم ڈیلرز اور ریٹیلر ایسوسی ایشن کا یکم دسمبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

اس وقت پیٹرول ڈیلروں کو فی لیٹر ایک روپے 68 پیسے کمیشن ملتا ہے جو انتہائی ناکافی ہے، صدر پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن

جب تک کمیشن میں اضافہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک بھر کے ساڑھے 7 ہزار پیٹرول پمپس بند رہیں گے، صدر پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن خواجہ عطف فوٹو: فائل

پیٹرولیم ڈیلرز اور ریٹیلر ایسوسی ایشن کے وزارت پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد دونوں ایسوسی ایشنز نے یکم دسمبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ عاطف کے مطابق ڈیلروں کو اس وقت فی لیٹر پیٹرول فروخت کرنے پر صرف ایک روپے 68 پیسے کمیشن ملتا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں انتہائی ناکافی ہے، ہماری جانب سے کئی بار اس حوالے سے حکومت سے درخواست کی گئی جس پر وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کمیشن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اب وزارت پیٹرولیم کمیشن میں اضافہ کرنے کے وعدے سے پھر گئی ہے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کمیشن میں اضافہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک بھر کے ساڑھے 7 ہزار پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
Load Next Story