پشاور ہائیکورٹ کا 2 عہدوں پر اسپیکر پختونخوا اسد قیصر کو نوٹس
خیبرپختونخوامیں مقیم افغان مہاجرین پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہےہیں جوہماری ملکی سلامتی کیلیےخطرہ ہے، چیف جسٹس
خیبرپختونخوامیں مقیم افغان مہاجرین پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہےہیں جوہماری ملکی سلامتی کیلیےخطرہ ہے، چیف جسٹس فوٹو : فائل
پشاورہائی کورٹ نے خیبرپختونخوااسمبلی کے اسپیکراسد قیصر کے 2 عہدے رکھنے کے خلاف درخواست سماعت کیلیے منظور کر کے انھیں 15 روز میںجواب جمع کرانے کیلیے نوٹس جاری کردیا۔
بدھ کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمدخان اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اسپیکرکے 2 عہدوں کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ ادھر چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں مقیم افغان مہاجرین پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں جوہماری ملکی سلامتی کیلیے خطرہ ہے،اب ضروری ہوگیا ہے کہ چاروں صوبے اور وفاقی حکومت بھی اس مسئلے میں خیبر پختونخوا کا بوجھ کم کریں، 90فیصد افغانی اس صوبے کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، وہ افغان کمشنریٹ کے آفیسرسید جاوید شاہ کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کے دوران ریمارکس دے رہے تھے۔