امریکی شہر ہیوسٹن میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 2 زخمی
ہلاک اور زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی۔ فوٹو: اے پی
امریکی شہر ہیوسٹن کی ایک رہائشی عمارت میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی میں واقع رہائشی عمارت کے ایک اپارٹمنٹ سے 3 لاشیں اور 2 افراد زخمی حالت میں ملے ہیں، ان تمام کو سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں، ہلاک اور زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور زخمیوں کی حالت بہتر ہونے پر ہی اس کے محرکات کا پتہ چل سکے گا تاہم مقامی پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں اس قسم کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں اور مسلح افراد تعلیمی اداروں، رہائشی عمارتوں اور عوامی مقامات پر فائرنگ کرکے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔