ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق

بچے ٹک ٹاک وڈیو بنارہے تھے کہ پستول سے گولی چل گئی

دونوں لڑکے پسٹل سے ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ فائر ہو گیا فوٹوفائل

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی، بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ بچہ عابد علی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔


بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں گیارہ سالہ عابد علی اور 16 سالہ لڑکا نعیم پسٹل سے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہے تھے کہ فائر ہوگیا جس سے عابد علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانی فقیروالی نے ملزم نعیم کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی سیالکوٹ میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک کم عمر نوجوان عمار حیدر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان فرسٹ ایئرکا طالبعلم تھا اور اپنے دودوستوں کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
Load Next Story