امریکی ریاست نیویارک میں پاکستانی نژاد باپ اور 2 بیٹوں کو قتل کردیا گیا
نیویارک کے علاقے اپ اسٹیٹ میں سپرمارکیٹ کے کار پارکنگ سے عباس لودھی اور اسکے بیتے زین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
عباس لودھی کے گھر سے اس کے ایک اور بیٹے مجتبیٰ کی لاش ملی جبکہ اس بیوی ثروت تاحال لاپتہ ہے۔ فوٹو؛ سی بی ایس 2
امریکی ریاست نیو یارک میں فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے علاقے اپ اسٹیٹ میں سپرمارکیٹ کی کار پارکنگ سے ایک پاکستانی شخص اور اس کے ایک بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 49 سالہ عباس لودھی اور اس کے 9 سالہ بیٹے زین لودھی کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے دونوں کی لاشیں ملنے کے بعد ان کے گھر کی تلاشی لی تو عباس لودھی کے ایک اور 13 سالا بیٹے مجتبیٰ لودھی کی لاش برآمد ہوئی جبکہ بچوں کی 43 سالہ ماں ثروت لودھی تاحال لا پتہ ہے جس کے بارے میں پولیس کو خدشہ ہے کہ وہ زخمی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔