ترکی میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، ترک میڈیا

زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا، فوٹوترک میڈیا

ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔ زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
Load Next Story