گورنمنٹ حج اسکیم کی درجہ بندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
تمام حاجیوں کی ایک کیٹیگری ہوگی،دوران حج وفات پانیوالوں کے لواحقین کومعاوضہ دیا جائیگا
پرائیوٹ ٹورپریٹرز کیخلاف شکایات کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی بنادی،فاقی وزیر مذہبی امورسرداریوسف۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت گورنمنٹ حج اسکیم کی مختلف درجہ بندیاںختم کرکے اس اسکیم کے تحت جانے والے تمام حاجیوں کو رہائش اورٹرانسپورٹ کی ایک ہی جیسی سہولتیں مہیا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
حرم شریف سے فاصلے کے اعتبار سے رہائش کی بلیو، گرین اور وائٹ کیٹیگریاں ختم کردی جائیں گی تا ہم پرائیوٹ ٹور آپریٹرزاپنے پیکیج کے مطابق عازمین حج کو سہولتیں فراہم کریں گے۔ وہ یہاں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ اس سال حج سیزن کے دوران جاں بحق ہونے والے تمام83پاکستانیوں کے لواحقین کوزرتلافی ادا کیا جا رہا ہے اورہرمتوفی کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ حج میں پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ سیکریٹری حج کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔