بھارت کا جنگی جنون جوہری میزائل دھنوش کا تجربہ کرلیا

میزائل جوہری وارہیڈ لے جانے،زمین اور سمندر میں ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے


INP November 24, 2013
تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحل سے خلیج بنگال میں جنگی بحری جہاز سے کیا گیا۔فوٹو:فائل

بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا،جوہری میزائل دھنوش کا کامیاب تجربہ کرلیا، دھنوش جوہری اور روایتی وار ہیڈ لے جانے ،زمین اور سمندر میں ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھنوش میزائل کا تجربہ بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے خلیج بنگال میں جنگی بحری جہاز سے کیا گیا۔



چندی پور ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر کے وی پرساد کے مطابق ٹھوس ایندھن پرچلنے والا یہ میزائل بھارتی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے۔ میزائل زیادہ فاصلہ طے کرنے اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔