عمران خان سیاسی مخالفین کو جیل بھیج کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں شہبازشریف
خوفزدہ عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی حق چھین کر نوازشریف کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف
خوفزدہ عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی حق چھین کر نوازشریف کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف. فوٹو:فائل
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی انسانی وقانونی حق چھین کر نوازشریف کو بسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی پاکستانی عوام کی امانت ہے، کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے، اہل پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ میری والدہ اور میرے بھائی نوازشریف کی صحت کے لئے دعا کریں۔
شہبازشریف نے کہا کہ خوفزدہ عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی انسانی وقانونی حق چھین کر نوازشریف کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں، حسد وانتقام کی آگ میں جلتے اور سہمے ہوئے وزیراعظم سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔