نواز شریف ہمیشہ 2 گھوڑوں کی سواری کرتے ہیں شیخ رشید
ڈرون حملوں کے حوالے سے ن لیگ میں 2رائے ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
عمران اسمبلی توڑ سکتے ہیں لیکن موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شیخ رشید فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ 2 گھوڑوں کی سواری کرتے ہیں، بھارت کی بالادستی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں جانوں کے نذرانے دیئے ہیں۔ عمران اسمبلی توڑ سکتے ہیں لیکن موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن ) کے اندر کھچڑی پک رہی ہے اور اس بارے میں پارٹی کے اندر دو رائے ہیں۔