سونے کی بالیوں کے لیے 5 سالہ بچی قتل

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بالیاں برآمد کرلیں

ملزم نے بچی کو قتل کرکے لاش گنے کے کھیت میں پھینک دی تھی فوٹو: فائل

لالچ میں اندھے شخص سونے کی بالیوں کے لئے 5 سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گنے کے کھیتوں میں پھینک دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اوچ شریف کے نواح میں 5 سالہ آمنہ نے سونے کی بالیاں پہنی ہوئی تھی، جس کے لالچ میں ایک لالچی شخص نے بچی کو قتل کرکے اس کے کانوں سے بالیاں اتار لیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کے قبضے سے بالیاں بھی برآمد ہوگئی ہیں جب کہ ملزم ہی کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی گنے کی فصل سے برآمد کرلی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔
Load Next Story