پالتو اژدھے کے پیٹ سے تولیہ نکالنے کے ’آپریشن‘ کی ویڈیو وائرل

پیٹ میں تولیہ پھنسا ہونے کی وجہ سے اژدھے کو بھوک لگنا بند ہوگئی تھی

پیٹ میں تولیہ پھنسا ہونے کی وجہ سے اژدھے کو بھوک لگنا بند ہوگئی تھی (یوٹیوب اسکرین گریب)

گزشتہ ہفتے نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں جانوروں کے ایک اسپتال میں 'مونٹی' نام کا پالتو اژدھا لایا گیا جس کی حالت بہت خراب تھی۔ اسے لانے والے گھرانے کا کہنا تھا کہ وہ ساحل کی سیر پر گئے تھے جہاں اس اژدھے کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ وہاں اس نے بڑا تولیہ نگل لیا جو ابھی تک اس کے پیٹ میں پھنسا ہوا ہے۔

اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پہلے مونٹی کو بے ہوش کیا اور پھر لمبی لیکن باریک چمٹی اس کے حلق کے راستے پیٹ میں اتار کر وہ تولیہ کھینچ نکالا... اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تولیہ واقعی بہت بڑا تھا۔




اس مختصر لیکن دلچسپ آپریشن کی ویڈیو، اسپتال نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر بھی کروا دی ہے:

https://www.youtube.com/watch?v=S1hMbaRR9_Q

اژدھے کو اسی روز اسپتال سے چھٹی دے دی گئی جبکہ اس کے مالکان بھی خوش ہیں کیونکہ پیٹ میں تولیہ پھنسنے کی وجہ سے اس کی بھوک ختم ہوگئی تھی۔ اب وہ اس کی پرتکلف دعوت کرنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story