وزیر اعظم نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا

119 سرکاری جامعات میں 50ہزار اسکالرشپ دی جائیں گی

وزیر اعظم نے کہا کہ میرا روڈ میپ ریاست مدینہ کا ماڈل ہے۔ فوٹو، فائل

وزیراعظم عمران خان نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا۔

تقریب اجرا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 119 سرکاری جامعات میں 50ہزار اسکالرشپ دی جائیں گی۔ پروگرام میں خواتین کے لے 50فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور طبقے کا احساس ہی ریاست مدینہ کا بنیادی اصول تھا۔ غریب کا احساس کرنے والا معاشرہ ہی مہذب کہلاتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ میں اس پروگرام سے بہت خوش ہوں کیوں کہ میرا روڈ میپ ریاست مدینہ کا ماڈل ہے جو پوری دنیا کے لیے بہترین ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو اچھی زندگی گزارنے کے لیے مہارتیں سیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہنر مند پروگرام اور ہیلتھ کارڈ کا مقصد غریب طبقے کوسہولیات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب میں 60لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دے چکے ہیں۔
Load Next Story