عالمی سطح پر جامعہ کا نام اور اہلیت منوانا بڑا چیلنج ہےمقررین

خود احتسابی کے عمل کو اپناکر مغرب نے ترقی کا سفر طے کیا، جامعہ کراچی میں ورکشاپ۔

خود احتسابی کے عمل کو اپناکر مغرب نے ترقی کا سفر طے کیا، جامعہ کراچی میں ورکشاپ فوٹو: ایکسپریس

بین الاقوامی سطح پر اپنی جامعہ کا نام بلند کرنا اور اپنی اہلیت کو منوانا ایک بڑا چیلنج ہے۔

عالمی معیار کو حاصل کرنے کیلیے اپنی خامیوں سے آگاہ ہونا، انھیں دورکرنا اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے، کوالٹی انہانسمنٹ سیل جامعہ کراچی کے تحت سیلف اسسمنٹ رپورٹ ورکشاپ کا انعقاد اساتذہ کو اپنی صلاحیتوں میں اضافے کا بھرپور موقع فراہم کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ابوذر واجدی۔


ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج اور ورکشاپ کے ریسورس پرسن مشیر برائے کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر پیرزادہ نے''خود تشخیصی رپورٹ'' کے عنوان سے منعقدہ تیسری ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر ابوذر واجدی نے اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ایم ساجدین کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

پروفیسر ایم ساجدین نے کہا کہ خود احتسابی کے عمل کو اپناکر مغرب نے ترقی کا سفر طے کیا ہے، ورکشاپ کے شرکا نے آخر میں ٹیکنیکل سیشن میں شرکت کی ۔
Load Next Story