امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ 3 افراد ہلاک
طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
خوش قسمتی سے شاہراہ پر موجود گاڑیاں محفوظ رہیں، فوٹو : امریکی میڈیا
امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر زمین بوس ہوگیا، طیارہ میں زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی۔
یہ خبر پڑھیں : آسٹریلیا میں دورانِ پرواز مسافر بردار طیاروں میں ہولناک تصادم
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، طیارے کے ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت ہوگئی ہے تاہم لواحقین کی اجازت ملنے تک شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں دھند کے باعث مسافر طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک
طیارہ مرکزی شاہراہ پر گرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی، خوش قسمتی سے طیارہ گرنے کے وقت شاہراہ پر موجود گاڑیاں محفوظ رہیں۔ طیارے کے پرواز بھرنے کے مقام اور منزل کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
وفاقی ایوی ایشن نے حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں برس ہونے والے 5 سے زائد حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔