ریلوے کا کرایوں میں 10 سے 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان

بیک وقت آنے اور جانے کی ٹکٹ خریدنے پر 25 فیصد اور ایک طرف کی ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت ہوگی، ترجمان ریلوے

9 مارچ سے 8 مئی تک اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں رعایت دی جائے گی، ترجمان ریلوے۔ فوٹو: فائل

ریلوے حکام نے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے 9 مارچ سے 8 مئی تک اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں 10 فیصد سے 25 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق اگر کوئی مسافر بیک وقت آنے اور جانے کا ٹکٹ خریدتا ہے تو اسے 25 فیصد رعایت دی جائے گی جب کہ ایک طرف کی ٹکٹ خریدنے والے صارف کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
Load Next Story