ایران کا کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ کیلیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
ایران نے کرونا وائرس سے 107 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی
ایران نے کرونا وائرس سے 107 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی - فوٹو: اے ایف پی
ایران نے کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 20 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔
ایرانی وزیر صحت نے عوام کو نوٹ کے استعمال کو کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور حتیٰ کہ عوام اپنی گاڑیوں میں پیٹرول اور سی این جی بھرواتے وقت بھی گاڑیوں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں اور گاڑی کے اندر رہتے ہوئے ہی گیس بھروائیں۔
واضح رہے ایران نے کرونا وائرس سے 107 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 3 ہزار 513 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔