کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان
ہواؤں کا دورانیہ 4 گھنٹوں پر محیط رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
تیز ہواؤں کے ساتھ گرد بھی اڑ سکتی ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)
محکمہ موسمیات نے شہر میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات کراچی میں تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا اور کہا کہ ہواؤں کا دورانیہ 4 گھنٹوں پر محیط رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا کم دباؤ شہر کی فضاؤں سے گزر رہا ہے اور آج 8 بجے سے رات 12 بجے تک ہواؤں کی رفتار 60 کلو میٹر تک بڑھ سکتی ہے جب کہ تیز ہواؤں کے دوران گرد بھی اڑسکتی ہے۔