چینی کی قیمت میں5روپے فی کلو کی کمی نرخ مزید گھٹنے کاامکان
ملوں میں کرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کی قیمت میں کمی کے اثرات تھوک اور خوردہ مارکیٹوں میں مرتب ہونا شروع ہوگئے
سندھ کے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے کا چینی کی قیمت پر اثر پڑا . فوٹو: فائل
سندھ کی شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کی قیمت میں کمی کے اثرات تھوک اور خوردہ مارکیٹوں پرمرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
کراچی میں ہول سیل کے بعد ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 5روپے کمی کے بعد 55روپے فی کلو ہوگئی ہے دوسری جانب ٹی سی پی حکام نے بتایا کہ مقامی شوگر ملوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دیا گیا 50ہزار ٹن کا جاری کردہ ٹینڈر 9 دسمبر کو کھولا جائے گا جبکہ مزید ایک لاکھ ٹن چینی کا ٹینڈر بھی آئندہ ماہ ہی جاری کیا جائے گا، سندھ کے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے کا چینی کی قیمت پر اثر پڑا کراچی میں ہول سیل اور ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔
ہول سیلرز کے مطابق ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 56 روپے سے کم ہوکر 52 روپے فی کلو ہوگئی ہے،کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما فرید قریشی کے مطابق چند دن میں ریٹیل سطح چینی کی قیمت 5روپے کم ہوکر 55 روپے کلو کی سطح پر آچکی ہے اور اس قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔