کورنگی اور لانڈھی میں900 غیرقانونی گیس کنکشن منقطع

سالانہ 80لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا ،ترجمان سوئی سدرن کمپنی


Business Reporter November 28, 2013
گیس کنکشن سے یومیہ 50796ملین کیوبک فٹ گیس چوری کی جارہی تھی. فوٹو: فائل

FAISALABAD: سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹاسک فورس نے کورنگی اور لانڈھی میں کارروائی کے دوران 900سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے۔

ترجمان سوئی سدرن کمپنی کے مطابق گیس چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز ادارے کی ٹاسک فورس نے ڈپٹی منیجر نواب علی شاہ کی سربراہی میں کورنگی میں تصویر محل سنیما کے نزدیک اور لانڈھی کے علاقے خاصخیلی محلہ اور ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 900سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے۔



ترجمان کے مطابق منقطع کیے گئے گیس کنکشن سے یومیہ 50796ملین کیوبک فٹ گیس چوری کی جارہی تھی جس سے ادارے کو سالانہ 80لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا، ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران سوئی سدرن کی ٹیم کو علاقہ مکنیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،تاہم پولیس کی مدد سے حالات پر قابو پر کر ٹاسک فورس نے اپنی کارروائی پر امن طریقے سے مکمل کی۔

مقبول خبریں