تیسرا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

پاکستان دو میچز جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے


ویب ڈیسک February 01, 2026

لاہور:

تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو  جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ 

صائم ایوب 56 رنز اور شاداب خان 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،  بابر اعظم نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

آسٹریلیا کی طرف سے بین دوارشوئس نے 2، میتھیو کوہنمان، میتھیو شورٹ، کوپر کنولی اور کیمرون گرین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے دو میچز جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے فتح حاصل ہوئی تھی۔

مقبول خبریں