انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلیے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا


ویب ڈیسک February 01, 2026

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز مرحلے کے اہم میچ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں مدمقابل ہیں، پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کررہے ہیں اور بھارتی ٹیم ایوش مہاترے کی کپتانی میں میدان میں اتری ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا جبکہ اگر بھارت پاکستان انڈر 19 ٹیم کو کسی بھی مارجن سے مات دیتا ہے تو سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل 4 کا ٹکٹ کٹوا چکے ہیں۔

پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی ہے تو اسے کم سے کم 105 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی، اگر پاکستانی سائیڈ کو ہدف کا تعاقب کرنا پڑے تو بہت تیزی سے اسے عبور کرنا ہوگا، مثال کے طور پر اگر یہ ہدف 251 رنز ہوا تو گرین شرٹس کو سیمی فائنل کھیلنے کیلیے 29.4 یا اس سے بھی کم اوورز میں فنش لائن عبور کرنا ہوگی۔

مقبول خبریں