نسیم شاہ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ

عباس رضا  جمعـء 6 مارچ 2020
نسیم شاہ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے

نسیم شاہ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ایک ہفتہ کیلیے پی ایس ایل سے باہر ہوسکتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد پی ایس ایل میں بھی فٹنس مسائل سے نجات نہیں پاسکے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میڈیکل پینل کی ہدایت پر انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلے پسلیوں کی انجری کے سبب دونوں میچ نہیں کھیلے تھے۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں صرف 6 رنز دیے لیکن ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد میدان سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیسر کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے، ضرورت محسوس کی گئی تو سکین بھی کروالیا جائے گا، ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں نسیم شاہ کو ایکشن میں نظر آنے سے قبل ایک ہفتہ آرام کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔