اداکارہ میرا امریکا میں حادثے میں زخمی
امریکا کے نجی اسپتال میں اداکارہ کا علاج جاری ہے، خاندانی ذرائع
ڈاکٹروں کی جانب سے میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے، خاندانی ذرائع: فوٹو: فائل
فلمسٹارمیرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔
اپنی اداکاری، انگریزی زبان سمیت بیانات کولے کر خبروں کی زینت بننے والی پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔ حادثے میں اداکارہ کی گردن اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق امریکا کے نجی اسپتال میں اداکارہ کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کی جانب سے میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میرا نے خود کو ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت اداکارہ قرار دیدیا
واضح رہے کہ اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کے باعث تو کبھی مختلف اسکینڈلزسمیت دوسرے فنکاروں پرتنقید کرنے جیسے معاملات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔