تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ

موٹر سائیکل سوار شخص نے سفارت خانے میں داخل ہونے میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا

خود کش دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں کے معمولی زخمی ہونے کے اطلاع ہے، فوٹو : اے ایف پی

تیونس کے امریکی سفارت خانے میں موٹر سائیکل سوار شخص نے داخل ہونے میں ناکامی پر خود کو پولیس چیک پوسٹ پر زوردار دھماکے سے اُڑالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔



یہ خبر پڑھیں : عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے خود کو سفارت خانے کے اندر داخل ہونے میں ناکامی پر دھماکے سے اُڑا لیا۔ دھماکے کے بعد کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں سڑک پر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔




پولیس حکام کے مطابق مزید نفری کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے، امریکی سفارت خانے کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ



سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے نہایت نزدیک زور دار دھماکا ہوتا ہے جس میں پولیس اہلکار زخمی بھی ہوتے ہیں۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیموں کو جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
Load Next Story