ٹک ٹاک کے جنون نے پولیس اہلکار کی جان لے لی 2 طالبات گرفتار

ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جواہلکار کے سرمیں جالگی، طالبات کا انکشاف

گاڑی میں اسکی لاش اور پسٹل چھوڑکریونیورسٹی ہاسٹل چلے گئے، طالبات: فوٹو: ٹوئٹر

ٹک ٹاک کے جنون نے پولیس کانسٹیبل حسن شہراد کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات میں ٹک ٹاک کے جنون نے 35 سالہ پولیس کانسٹیبل حسن شہراد کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔


یونیورسٹی روڈ پر تھانہ اے ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل حسن شہزاد کی لاش اس کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن میں دو طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اورساتھی طالب علم ولید الحسن شامل ہیں۔



ایس ایچ او توقیررانجھا کے مطابق مقتول تھانہ اے ڈویژن میں میں تعینات تھا، دو روز سے چھٹی پر تھا، کانسٹیبل حسن شہزاد رینٹ پر گاڑی دینے کا بھی کام کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں، واپسی پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جالگی۔ وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے۔
Load Next Story