گوجرانوالہ میں خواتین کا حیا مارچ

خواتین شرکا کا کہنا تھا کہ چند خواتین آزادی کے نام پر عورت کو اس کے مقام سے گرا رہی ہیں

خواتین شرکا کا کہنا تھا کہ چند خواتین آزادی کے نام پر عورت کو اس کے مقام سے گرا رہی ہیں

گوجرانوالہ میں بڑی تعداد میں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور حیا ریلی نکالی۔

برقع پوش خواتین نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی جس میں خواتین نے بڑی تعداد شرکت کی۔ ریلی کی شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر عورت مارچ کے خلاف نعرے درج تھے۔




خواتین شرکا کا کہنا تھا کہ چند خواتین آزادی کے نام پر عورت کو اس کے مقام سے گرا رہی ہیں، حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔

ریلی شیرانوالہ سے شروع ہو کر گوندانوالہ چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
Load Next Story