اسفندیار کیخلاف الزامات میں ضرور کچھ صداقت ہے نسیم ولی
پارٹی یرغمال ہے، جرگہ بلاکر پارٹی قیادت چنیں گے،پریس کانفرنس،عملی سیاست میں آنے کا اعلان
عام انتخابات میں اے این پی کے نتائج انتہائی مایوس کن تھے میرا ضمیرپارٹی کی مزید تباہی گوارا نہیں کررہا ۔ فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدراورولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان نے دوبارہ عملی سیاست میں آنے کااعلان کردیا اور کہا ہے کہ اسفندیارولی کیخلاف اعظم ہوتی کے الزامات میں کچھ حد تک صداقت ضرور ہے،پارٹی کا گرینڈ جرگہ بلا کرپارٹی قیادت کا چناؤ کیا جائیگا۔
انھوں نے گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس میں کہاباچاخان مرکز پر چند مفاد پرست عناصر کا قبضہ ہے، 2008 کے بعد چند لوگوں نے پارٹی کو یرغمال بنارکھا ہے، پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کیلیے میں نے دوبارہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عام انتخابات میں اے این پی کے نتائج انتہائی مایوس کن تھے میرا ضمیرپارٹی کی مزید تباہی گوارا نہیں کررہا ہے۔ انھوںنے کہا پختونوں کے نام نہاد لیڈر تحریک پررحم کرکے پارٹی معاملات سے الگ ہوجائیں،تحریک بچانے نکلی ہوں،تمام مخلص کارکن میراساتھ دیں۔